23 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی بیلسٹک میزائیلوں کو تباہ کرسکتی ہے .

ابنا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قائم مقام کمانڈر بریگیڈئر جنرل حسین سلامی نے ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران نے بیلسٹک میزائیلوں کا سراغ لگانے اور انہیں تباہ کرنے کی ٹکنالوجی حاصل کرلی ہے- بریگیڈئر جنرل حسین سلامی نے مزید کہا ہے کہ سپاہ پاسداران کے پاس ثابت اور متحرک ٹارگٹوں اورسپر سانیک بیلسٹک میزائیلوں پر حملہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے - انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیلسٹک میزائیلوں کو موجودہ اینٹی میزائیل سسٹموں سے ٹارگٹ بنانا شاذ ونادر ہے اور یہ میزائیل دفاعی تنصیبات کوپار کر سکتے ہیں تاہم سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نےانہیں ٹارگٹ بنانے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قائم مقام کمانڈرنے مزید کہا ہے کہ سپاہ پاسداران، اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کا بخوبی دفاع کرکے ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہے......../169